آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں جاری

News Desk

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اور میوند میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں دہشتگردوں کےمشتبہ ٹھکانوں پرکی گئیں۔برآمدہتھیاروں میں سب مشین گنز،گرنیڈ،بارودی سرنگیں، آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ جس کے دوران ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے برآمد اسلحے میں سب مشین گنز، بارودی سرنگیں، ہینڈ گرنیڈ، آر پی جی۔7 راکٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *