وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد‎

News Desk

وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نیوجرسی میں واقع 4  منزلہ فلیٹس کی مالک ہیں۔انکے فلیٹس کی موجودہ مالیت 45 کروڑ ہے۔

اس فلیٹس کی ملکیت کے لیے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا رابطہ نمبر دیا گیا ہے۔یہ جائیداد شاہ ریز نے والد کے بزنس پارٹنر کی پاور آف اٹارنی استعمال کرتے ہوئے خریدی۔یہ جائیداد 2004 میں خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس جائیداد کا 2017 کے ٹیکس گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

علیمہ خان کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ سمیت دیگر فوجداری کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی تھی کیونکہ اب ٹیکس چوری بھی اینٹی منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے اور جہاں چھپائے جانے والے اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی رقم 5 لاکھ سے زیادہ ہوتو اس صورت میں جیل بھی بھجوایا جا سکتا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علیمہ خان نے غیر قانونی اثاثہ جات کی مجموعی مالیت کے 50 فیصد ٹیکس وجرمانے دینے کے بجائے ن لیگ کے دور حکومت میں اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ بھی اٹھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *