نواز شریف کو معالج سے نہ ملنےکی خبریں بے بنیاد ہیں

News Desk

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کے بازو میں تکلیف ہے لیکن اس کے باوجود ان کے ذاتی معالج کو ملنے نہیں دیا گیا۔

مریم نواز نے بتایا کہ ان کے والد میاں نواز شریف کے بازو میں درد کی شکایت ہے جو انجائنا ہو سکتی ہے لیکن اس کے باوجود انھیں اپنے ذاتی معالج سے ملنے نہیں دیا گیا۔


مریم نواز کے الزمات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے سابق وزیراعظم کی ذاتی معالج سے ملاقات کے معاملہ پرکہا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے جیل حکام سے چیک اپ کی اجازت مانگی جس پر انہیں اجازت دے دی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ جیل کے ڈاکٹر نے نواز شریف کا چیک اپ بھی کیا. ڈاکٹر عدنان کو روکا گیا یا اجازت نہیں دی گئی ہمدردی حاصل کرنے کے سواکچھ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *