پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کا نام ای سی ایل پر ڈلوانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ‎

News Desk

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے وزیراعظم عمران خان اور وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو پہلے مرحلے میں وزارت داخلہ کو ای سی ایل میں نام ڈالنے کی یاددہانی کیلئے خط

لکھیں گے بعد ازاں عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ 
پاکستان پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور حکومتی وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے سر گرم ہوگئی ہے۔


انہوں نے وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جن وزراء کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں یا پھر جن کیخلاف کرپشن کے الزامات ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان۔ زلفی بخاری۔وزیردفاع پرویز خٹک۔وزیراعظم کی بہن علیمہ خان۔فہمیدہ مرزا۔ فروغ نسیم اور خالدمقبول صدیقی سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اس حوالے سے پہلے مرحلے میں وزارت داخلہ کو یاددہانی کیلئے خط لکھے گی۔جبکہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

 
واضح رہے کہ 31دسمبر کوسندھ اسمبلی میں اہم حکومتی ارکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد بھی جمع کرائی گئی تھی۔ یہ قرارداد پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی۔قرارداد میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا بھی ذکر شامل ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود بھی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام تاحال ای سی ایل سے نہیں نکالا جبکہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کیا جانے لگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *