پانچ ماہ میں دوسرا منی بجٹ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے‎

News Desk

اسد عمر کا کہنا ہے 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کیا جائے گا ایف بی آر کے ایس آر او کے اجرا کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے منی بجٹ میں ٹیکس پیچیدگیاں دور کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں سے متعلق تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی 21 ویں صدی میں معیشت کا پہیہ نجی شعبہ چلا رہا ہے۔ کراچی پاکستانی معیشت کا دل ہے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں سرمایہ کاری ہوگی تو معیشت آگے بڑھے گی اور روزگار پیدا ہوگا پاکستان کا تجارتی خسارہ خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا تجارتی خسارہ کم کر کے سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں. سرمایہ کاری اور سیونگ دونوں کو بڑھانا ہے. ماضی میں قلم کی ایک جنبش سے ایس آر او جاری کیا جاتا رہا ہے. سرمایہ کار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں ترجیحات کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں ساؤتھ ایشیا میں مجموعی معیشت کا 27 فیصد خطے کا انٹرنل بزنس ہے

مسلم لیگ ن کے رہنماوں شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قومی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں موجودہ حکومت میں قرضوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں نہ اہلیت. نہ قابلیت اور نہ ہی محنت ہے.وزرا کو سمجھ نہیں صرف الزامات لگاتے ہیں. چھ ماہ پہلے بھی گیس بحران کا حل بتایا تھا بحران حل کرنا مشکل بات نہیں فیصلے کرنا پڑتے ہیں.سوئی سدرن کے ایم ڈی کا بحران سے تعلق نہیں ہوتا اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اکٹھی ہے. اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت کی نااہلی سامنے لانا ہے ہمارا مقصد کسی کو گالی نکالنا نہیں ملک کی بہتری ہے۔

اس موقع پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پہلے چھ ماہ کے دوران8۔2 فیصد خسارہ ہوا 2200 سے 40 ارب قرضہ بڑھ چکا ہے حکومت نوٹ چھاپنے پر مجبور ہو گئی ہے اوراکانومی کی گروتھ کم ہو گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہر سال 48 لاکھ آبادی میں اضافہ ہوتا ہے. پرائیویٹ سیکٹرکی کارکردگی بھی کم ہو گئی ہے. پہلے پانچ ماہ میں ایکسپورٹ نہیں بڑھی. گروتھ نیگیٹوکی طرف بڑھ رہی ہے.دوسرا منی بجٹ آ رہا ہے وزیر اعظم ہاؤس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی متحدہ عرب امارات کے شہزادے کووہیں ٹہرایا گیا ڈالرکی قیمت بڑھنا سنجیدہ مسئلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *