پاک چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک سے عالمی مثال ہوگی‎

News Desk

سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد سعودی وزیر توانائی و صنعت اور معدنی وسائل خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں گوادر پہنچا جہاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیرپورٹ و شپنگ علی زیدی نے گوادر ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر کی سربراہی میں وفد کو چائنا بزنس کمپلکس میں بریفنگ دی گئی جب کہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کیلئے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز نے پاک چین بلاک کا حصہ بننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سعودی عرب کو زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے جا رہا ہے اور سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز اسی سلسلے میں گوادر پہنچے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *