بھارت سفارتی آداب بھول گیا پاکستانی سفارتکار کے اہلکار کو گرفتار کر لیا



News Desk

بھارتی اہلکاروں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو گرفتار کر کے کئی گھنٹوں تک حبس بیجا میں رکھا اور اس دوران کچھ کاغذات پر زبردستی دستخط بھی کروائے۔


پاکستان حکام کی جانب سے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھانے پر پاکستانی اہلکار کی رہائی عمل میں آئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہائی کمیشن کے اہلکار کی گرفتاری پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

پاکستان نے اہلکار کی گرفتاری کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھارت پر واضح کر دیا کہ ایسےکسی بھی واقعے پر جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ پولیس اور فوج کے دستوں نے گاؤں کٹاپورا میں تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ بھارت کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرا کر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں بھی کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *