تحریک انصاف کی وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سے وضاحت طلب‎

News Desk

پاکستان تحریک انصاف رہنما نعیم الحق نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پارٹی نے علیمہ خان کو وضاحت دینے کیلئے پیغام بھیجا ہے علیمہ خان اپنی جائیداد سے متعلق خود جواب دیں گی۔
عمران خان کوعلیمہ خان کے اثاثوں کا کوئی علم نہیں ہے۔عمران خان اپنی ساری جائیداد پاکستان میں لے کرآئے ان کی ایک پائی بھی بیرون ملک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کوپی ٹی آئی نے وضاحت کیلئے طلب کیا ہے۔میراخیال ہے کہ پارٹی نے علیمہ خان کو وضاحت دینے کیلئے پیغام بھیجا ہے۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔الزام لگایا گیا کہ یہ اثاثے غیرقانونی اور شوکت خانم کی خیرات کے پیسے سے خریدے ان تمام خبروں اور الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔

علیمہ خان نے کہا کہ شوکت خانم خیراتی ہسپتال ہے جو میری مرحوم والدہ کی یاد میں بنا. ہسپتال کو ملنے والے چندے کی آڈٹ نامور عالمی فرم سے کرائی جاتی ہے۔ گذشتہ 20 سال سے ٹیکسٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ جس کے عالمی سطح پر خریدار ہیں۔ کاروبار کے سالانہ ایکسپورٹ آرڈر تقریباً 2 ارب روپے کے ہوتے ہیں۔دبئی کی جائیداد سرمایہ کاری کے ذریعے 3 کروڑ 9 ہزار 234 روپے میں خریدی اور اس جائیداد کیلئے رقوم جائز بنکنگ ذرائع سے بھیجی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *