پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا‎

News Desk

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجہاز رن وے سے پھسل گیا۔ رن وے پر پھسلن کے باعث جہاز رن وے سے اترا تاہم بلاول بھٹو محفوظ رہے اور زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے۔
بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز پھسل کررن وے سے اترگیا جہاز میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی سوار تھےتاہم تمام مسافر حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ایئرلائن کا جہاز بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز رن سے پھسل کر نیچے اتر گیا جس سے جہازکے مسافر خوف میں مبتلا ہوگئے۔ تاہم پائلٹ نے جہاز کو کنٹرول کرلیا۔

جس کے باعث جہاز کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز کے پھسلن سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *