وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ استعفیٰ نہیں دینگے تو عملی قدم اٹھائیں گے۔‎

News Desk

فواد چودھری کا کہنا ہے پاپا اور پھوپھی نے سندھ یرغمال بنالیا صوبے کے حکمران پھونک مارتے ہیں پیسے دبئی چلے جاتے ہیں مراد علی شاہ استعفیٰ نہیں دیتے تو عملی اقدام کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کراچی آنے کا کہوں گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے.گھبرانے والوں

کی اپنی ٹانگیں کمزور ہیں مراد علی شاہ کے اپنے حلقے میں ٹیچر نہیں۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس نے بلاول کو کہا وہ بچے ہیں. بچے تو پھر غیر سیاسی ہوتے ہیں. سندھ کے حکمرانوں کے پاس نہ جانے کونسا جادو ہے.اومنی گروپ والے چراغ رگڑتے ہیں تو مراد علی شاہ حاضر ہو جاتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا تعلیم اور صحت سمیت کئی شعبوں میں سندھ پیچھے ہے۔ پی ٹی آئی مراد علی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ کے اپنے حلقے میں ڈاکٹرز اور

ادویات نہیں ان کے حلقے کے اسکولوں میں ٹیچرز اور فرنیچر نہیں۔ کراچی کا کیا حشر نشر ہوا ہے کہتے ہیں پیسہ نہیں بڑے خاندانوں کے لیے پیسہ ہے ہم سندھ والوں کے دکھ درد کے ساتھ ہیں عوام کو پیـغام دیتے ہیں کہ جو پیسہ آپ کے لیے آرہا ہے وہ آپ پر نہیں لگ رہا اس لیے سندھ کے عوام خود خیال نہیں کریں گے تو ان کا پیسہ اسی طرح لندن اور امریکہ ہی جائے گا۔انہوں نے کہا میرے خیال میں بلاول کا سندھ کے حالات سے تعلق نہیں رضا ربانی صاحب 27 سال سے سینیٹر ہیں.

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی پی کے اراکین بھی اس صورتحال پر خوش ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اس کے لیے پی پی کے سینئر اراکین نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ جو لوگ عوام کے قریب ہیں وہ تبدیلی کی بات کریں گے اب تبدیلی کا سفر شروع ہوا ہے چاہتے ہیں پی پی خود تبدیلی لائے ہم موقع دینا چاہتے ہیں اگر یہ فائدہ نہیں اٹھاتے تو یقینی طور پر عملی اقدامات لینا پڑیں گے اور پی پی کی اکثریت سندھ میں ہمارا ساتھ دے گی سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے لیے فارورڈ بلاک بنائیں گے تبدیلی ناگزیر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *