کسی وزیرکی خواہش پر آصف زرداری یا فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا

News Desk

ترجمان نیب کے مطابق کسی وزیر کی خواہش پر آصف زرداری ۔فریال تالپوراور نہ ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول تاحال نہیں ملی اور سپریم کورٹ کے مصدقہ فیصلے کی روشنی میں قانون راستہ خود بنائے گا لہٰذا سست روی کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

نیب نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تاحال سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول موصول ہی نہیں ہوئیں. اب عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔


نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سست روی کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو آئین اور قانون کے مطابق کام پر یقین رکھتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات اور انٹرویو کے متن پیمرا سے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دیکھا جائے گا یہ بیانات نیب پر بلاواسطہ یا بالواسطہ اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں۔


اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر کی جانب سے نیب کو معافی مانگنے. کیس بند کرنے واپس لینے کے بیانات اور انٹرویوز کا قانون کے مطابق گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ نیب نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرکے تفتیش آگے بڑھائی جانی چاہیے۔ پارلیمنٹ میں اجلاس تھا ورنہ نیب کیلئے اچھاموقع تھا کہ چھاپہ مارکر سب کو پکڑ لیتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *