وزیراعظم کے مشیر کے بیٹےکومہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینا پیپرا رولز کے خلاف ورزی ہے

News Desk

شہباز شریف کا کہنا ہے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ پیپرا رولز کیخلاف دیا گیا۔ عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو کنٹریکٹ دینا مفادات کا ٹکراؤ ہے معاملے پر ایوان کی کمیٹی بنائی جائے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دریائے سوات پر 800 میگاواٹ پن بجلی کا ٹھیکہ پیپرا رولز کیخلاف ہے۔عوام اور مانگے تانگے کا پیسہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جا رہا ہے۔ عوام کا پیسہ کیسے خرچ کیا جا رہا ہے پتہ چلنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے مجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں گزارش ہے کہ ڈیم کے معاملے پر سپیکر رولنگ دیں۔


واضح رہے کہ پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈویلمپنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر مجوزہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے وزیراعظم پاکستان کےمشیر کے بیٹے کی کمپنی کو ملنے والا ٹھیکہ سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے حزب اختلاف حکومت پر قانون اور اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں۔

اس تعمیراتی ٹھیکے پر تنازع کی بنیادی وجہ اس ٹھیکے کا ایسے کنسورشیم کو ملنا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد کے بیٹے کی کمپنی ڈیسکون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر دو کمپنیوں میں چائنا گیزوبا اور وائتھ ہائیڈرو شامل ہیں۔اسی ٹینڈر کے لیے ایف ڈبلیو او نے دیگر دو غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ ملکربولی جمع کروائی تھی جسے تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *