حکومت منی بجٹ آج پیش کریگی برآمدات بڑھانے کیلئے مراعات کے اعلانات متوقع

                                                           نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے ضمنی بجٹ میں صنعتوں کیلئے ہیوی مشینری و پرز ہ جات کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی۔ سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس پر کمی کا اعلان متوقع ہے نئی صنعت لگانے والوں کو بھی مراعات کا پیکیج دیا جاسکتا ہے۔

ریفائنری، رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ، انفراسٹرکچر سمیت ہیوی مشینری کی درآمد اور فارماسیوٹیکل پر مشینری کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جدید مشینری کی درآمد و تنصیب پر عائد ٹیکس میں چند سال تک کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

برآمدکنندگان کیلئے ریفنڈز اور آسان کاروبار سے متعلق اصلاحات بھی منی بجٹ کا حصہ ہے۔ نان فائلرزکو چھوٹی گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

200 سے زیادہ خام اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے کو سالانہ 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کم کی جا سکتی ہے۔

اسد عمر ترسیلات زر میں اضافے اور برآمدات سے متعلق آگاہ کریں گے۔ تجار خسارے اور درآمدات میں کمی کے حوالے سے ایوان کو بتایا جائے گا۔

دوست ممالک سے ملنے والی امداد سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ اراضی کے لین دین میں ای رجسٹری آن لائن فرد کی سہولیات منی بجٹ میں متعارف کرانے کی تجویز بھی ہے. ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کیلئے اقدامات کی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل ہے ۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 30 جون 2019 تک عائد کیے جانے پر غور کیا جائیگا۔پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔ منی بجٹ میں سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی مزید بڑھانے پر غور ہے. امپورٹڈ کپڑے، جوتے، جیکٹس، بریف کیس، پرس، بیلٹس اور کوٹ بھی مہنگے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *