سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زندگی کو خطرہ‎

                                                           نیوز ڈیسک

رہنماپاکستان مسلم لیگ( ن) مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ میڈیا پر افشا رپورٹس سے پتا چلتا ہے نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے ہر جگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔


واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر انہیں جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔طبی معائنے کے بعد نواز شریف کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑھا ہوا ہے جب کہ ان کی ایکو رپورٹ بھی نارمل نہیں آئی تھی۔


سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نواز شریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی۔ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔


مریم نواز اور نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے حکام سے میڈیکل رپورٹس مہیا کرنے کی درخواست بھی کر رکھی ہے تاہم مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان کے مطابق انہیں میڈیکل بورڈ کی رپورٹس سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *