پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے‎

News Desk

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فوجی مشق کے علاقے کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ماحول کی طرز میں ایک بریگیڈ کی مشق کا مشاہدہ کیاجس میں ٹینک، اینٹی ٹینک ویپنز سمیت مختلف ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق کا حصہ تھی۔
ملٹی پل آرٹلری گنز اور فضائیہ کے جنگی طیارے بھی مشق کا حصہ تھے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کیا اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کو ٹریننگ اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دینے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ جہلم میں پاک فوج کی ایل اوسی کے حوالے سے فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں۔ اس موقع پر کورکمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف نے آپریشنل ٹریننگ کے معیار اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف نے جوانوں کو جنگی تربیت اورپیشہ ورانہ مہارت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *