چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور‎

نیوز ڈیسک

لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چودھری نثار نے نشست جیتنے کے بعد رکن اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا.پنجاب اسمبلی میں چودھری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودھری نثارکی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چودھری نثار، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے.لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ لندن علاج کیلئے چلے گئے تھے جس کی باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *