کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبعیت خراب‎

نیوز ڈیسک

کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کی طبعیت خراب ہوگئی خصوصی میڈیکل بورڈ نے اسپتال داخل کرانے کی سفارش کردی.میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ کوٹ لکھپت جیل میں کیے گئے معائنے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے.ڈاکٹروں نے دل کا سائز بڑا اور ایک شریان تنگ ہونے کی نشاندہی کی نوازشریف نے چھاتی میں درد اور پٹھوں کے کھنچاؤ کی شکایت کی تھی۔

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔

دوسری جانب مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال بھی نمونے بھجوائے گئے تھے جبکہ دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

بعدازاں پی آئی سی میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا. جہاں ان کے خون کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ دل کے 3 ٹیسٹ (ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ) کیے گئے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بار پھر بڑے بھائی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا. محکمہ داخلہ پنجاب میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ایک دو روز میں فیصلہ کرے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تین مرتبہ منتخب ہونے والے عوامی وزیراعظم نواز شریف سے کیا جانے والا برتاؤ وفاقی اور پنجاب حکومت کی اخلاقی پستی کی عکاسی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس چھپانے اور لواحقین کے حوالے نہ کرنا لمحہ فکریہ اور سوالیہ نشان ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *