وزیراعظم عمران خان آج صحت کارڈ اسکیم کا افتتاح کریں گے‎

نیوز ڈیسک

عوام کو صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ آج سے شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہر 3 بجے صحت کارڈ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔

صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا۔ جس میں مریض کی انجیو پلاسٹی۔ برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔

ایسے غریب لوگ جو صحت کی سہولتوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے۔ وہ 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکیں گے جس سے ان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔

پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے اور آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اور پھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے۔

صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی. جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کادائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا ہے. ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوصحت سہولت پروگرام کاحصہ بنا دیا ہے.ملک بھرمیں 9کروڑ افرادصحت انصاف کارڈ سےمستفید ہوں گے۔

صحت سہولت پروگرام حکومت کی عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے. یہ کارڈز اسلام آباد، قبائلی علاقوں کے بعد تمام ملک میں مرحلہ وار فراہم کئے جائیں گے۔صحت سہولت کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب آج سہ پہر 3 بجے شیڈول ہے۔

ا علاج مفت کروا سکیں گے جس سے ان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔
پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے اور آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اور پھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے۔

صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی. جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کادائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا ہے. ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوصحت سہولت پروگرام کاحصہ بنا دیا ہے.ملک بھرمیں 9کروڑ افرادصحت انصاف کارڈ سےمستفید ہوں گے۔

صحت سہولت پروگرام حکومت کی عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے. یہ کارڈز اسلام آباد، قبائلی علاقوں کے بعد تمام ملک میں مرحلہ وار فراہم کئے جائیں گے۔ صحت سہولت کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب آج سہ پہر 3 بجے شیڈول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *