عظیم قومیں ختم نہ ہونے والی جنگیں نہیں لڑتیں‎

نیوز ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت سمیت ہر میدان میں تیز رفتاری سے ترقی کر رہے ہیں۔ 21 ویں صدی میں کوئی بھی امریکہ کا ہم پلہ نہیں۔ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر روز جیت رہی ہے۔

انہوں نے کہا فضول جنگیں اور سیاست معاشی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہیں، سب کی نظریں کانگریس پر ہیں۔ ہم دو جماعتوں نہیں ایک قوم کی طرح کام کریں گے فتح کسی جماعت کی نہیں ہمارے ملک کے لیے ہے۔

امریکی کانگریس سے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ہر صورت میکسیکو کی سرحد پر دیوار بناؤں گا
ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک دشمنوں کو ناکام بنانے کے لیے امریکیوں کو اپنے ملک میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکہ کو چاند پر جھنڈا لہرائے 50 برس بیت گئے۔ رواں سال پھر امریکی سائنسدان خلا میں جائیں گے۔ ملکی مفاد کے لیے انتقامی سیاست ترک کرنا ہوگی۔ دنیا میں کوئی امریکیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

امریکہ کو دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ سے بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ 53 لاکھ نئی نوکریاں پیدا کیں۔ ملکی ترقی کے لیے اہم شروعات کیں۔ 2 برسوں میں مسائل کےحل کے لیے انتھک محںت کی امریکی سیاسی نظام کی وجہ سے آج ہم یہاں موجود ہیں۔

دنیا کی تیزی سے فروغ پاتی معیشت کا بھی ہم سے مقابلہ نہیں۔ بے روزگاری 50 سال کے دوران کم ترین شرح پر آچکی ہے، ٹیکس میں کمی کی وجہ سے کمپنیاں امریکہ میں کاروبار کے لیے آ رہی ہیں اور امریکہ تیل و گیس کی پیداوار کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے

امریکی صدر کے مطابق مختصر مدت میں انہوں نے اتنی قانون سازی کی جتنی کسی دوسری انتظامیہ نے پوری مدت میں نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ افغانستان مسئلے کا حل تلاش کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ عظیم قومیں نہ ختم ہونے والی جنگیں نہیں لڑتیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *