تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے ساوتھ افریقہ کو 27 رنز سے شکست دے دی

سپورٹز ڈیسک

قومی ٹیم  نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم اس طرح سیریز میں کلین سوئپ سے بچ گئی۔ جنوبی افریقہ  تین میچوں کی سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔میچ کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کا آغاز بھی کچھ زیادہ متاثر کن نہیں تھا کیونکہ پہلی وکٹ 22 کے مجموعی اسکورپر گرگئی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے تھے۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 26، بابر اعظم نے 23 اور شاداب خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کے باؤلر ہینڈریکز نے پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ پانچ کے مجموعی اسکور پر ہینڈرکس کو شاہین آفریدی نےآؤٹ کردیا۔ جس وقت اسکور میں نو رنز کا اضافہ ہوا تو  میلان دو رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس طرح 14 کے مجموعی اسکور پر اوپنرز پویلین لوٹ گئے تھے۔تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں ساؤتھ افریقہ کو 2-0 سے برتری حاصل تھی جس کی وجہ سے مہمان ٹیم کے لیے ضروری تھا کہ وہ وائٹ واش سے بچنے کے لیے یہ میچ لازمی جیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *