منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب اومنی گروپ کے سی ایف او اسلم مسعود گرفتار

نیوز ڈیسک

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں انتہائی مطلوب اسلم مسعود کو گرفتار کرلیا گیا۔انتہائی مطلوب ملزم اومنی گروپ کے چیف فائینینشل آفیسر اسلم مسعود کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔اسلم مسعود سعودی عرب سے پاکستان آئے تھے۔ انہوں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

اسلم مسعود کو پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی۔ یاد رہے کہ اسلم مسعود کو اکتوبر 2018ء میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔

اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ ایف آئی اے کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا۔ اسلم مسعود پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان پر  107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کے 20 ملزمان میں سے ایک ہے جو گلستان جوہر کراچی کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں اور دونوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کرا رکھی ہے۔

کیس کا مرکزی ملزم اسلم مسعود دہری شہریت کا حامل ہے اور برطانوی پاسپورٹ پر سفر کررہا تھا۔ ملزم کیس کی تحقیقات شروع ہوتے ہی ملک سے فرار ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *