نقیب اللہ محسود قتل کیس ، راو انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم 19 فروری کو عائد ہو گی

نیوز ڈیسک

کراچی میں پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے قتل کیس میں ملزمان سابق ایس ایس پی رائو انوار اور دیگر ملزمان کے خلاف کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرد جرم 19فروری کو عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نےنقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ کرلیا،عدالت نےریمارکس دئےکہ آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کی جائیگی۔

سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار،ڈی ایس پی قمرودیگر ملزمان آج دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے،کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسرنےبیان دیا کہ مفرور ملزمان کو اشہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی ہے،،مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت،اکبر ملاح،محسن عباس و دیگر شامل ہیں،،عدالت نےحکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

تفتیشی افسر اے آئی جی ویلفیئرڈاکٹر رضوان نے عدالت میں سماعت کے دوران بتایا کہ مفرورملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی مکمل ہوگئی۔

اشتہاری ملزمان میں سب انسپکٹر امان اللہ مروت، اے ایس آئی گدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، سب انسپکٹرشیخ محمد شعیب، عرف شعیب شوٹر، ہیڈ کانسٹیبل صداقت حسین شاہ، راجہ شمس مختار، رانا ریاض احمد شامل ہیں۔

اس سے قبل 19جنوری کو ہونے والی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *