آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے ,منیجینگ ڈاءریکٹر آءی ایم ایف کرسٹین لیگارڈ

نیوز ڈیسک

(آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے اور عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ معاشی بحالی کیلئے ہماری پالیسیاں پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں اور بہترنمو میں مددگار ثابت ہوں گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کی ملاقات کے اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاکستان سپورٹ فنڈ کے حوالے سے یہ ملاقات مثبت رہی ہے۔پاکستان میں نئی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق غریبوں کا تحفظ، ان کا معیار زندگی بلند کرنا اور مضبوط نظام ہماری بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔عمران خان نے بتایا تھا کہ کرسٹینا لیگارڈ نے دوران ملاقات میری باتوں سے اتفاق کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ  دونوں کے خیالات میں مماثلت تھی اوردونوں نے معاشرے کے غریب لوگوں کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا ہےوزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے وزیراعظم شیخ راشد المکتوم کی دعوت پردورہ کیا اور ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *