سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے لیے تیاریاں شروع

نیوز ڈیسک

 تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے پاکستان اور برادر ملک سعودی عرب کے تعلقات مرکز نگاہ بنتے جارہے ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کے علاوہ گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگائی جارہی ہے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پاک سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد کی رہائش و طعام، سمیت سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیءے جا رہے ہیں ۔

سعودی ولی عہد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاکستانی عوام سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔محمد بن سلمان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔ تمام سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے جس کے لیے 2 بڑے نجی ہوٹل مکمل اور 2 ہوٹل جزوی طور پر بک کرلئے گئے ہیں۔

محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر اور ضروری اشیا کے 5 ٹرک بھی مقامی ہوٹل پہنچا دیے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد 16 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 14 ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سعودی ولی عہد پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے قبل ان کی ذاتی سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *