وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نیوز ڈیسک

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل وارنٹ جاری کئے۔ 
عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 28 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے دیگر 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کو آج حاضری سے استثنا مل گیا، صدر عارف علوی اور عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی.
عدالت نے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔
مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کے خلاف 2014 میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں 126 روز کا دھرنا دیا گیا جس میں اسے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ بھی حاصل تھا۔
دونوں جماعت کے کارکنان نے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کی اور پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا۔

ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، نومنتخب صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔
عمران خان مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے اور مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست کرچکے ہیں جسے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔
عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *