ڈیرہ اسمعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی

نیوز ڈیسک

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں ماھڑہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ ایس ایچ او طاہر نواز سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں سپتال منتقل کردیا گیا، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 اہلکار دم توڑ گئے۔

ائرنگ کے واقعے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے پولیس وین اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو جوابی کارروائی کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او طاہر نواز، کانسٹیبل سرفراز، میرباز، آصف اور ڈرائیور جاوید شامل ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل 29 جنوری کو ڈی آئی خان میں ہی ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔ سی ٹی ڈی اہلکار کامران عرف کامی کو ملزمان نے دفتر جاتے ہوئے نشانہ بنایا تھا اور گولی شہید اہلکار کے سر میں لگی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *