سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز اگلے ہفتے ہو گا ، فواد چوہدری

نیوز ڈیسک

        وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کو انتہاپسندی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان کو بھی دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد انتہا پسندی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا اسلام میں انتہا پسندی کا کوئی تصور نہیں، افغان تنازع میں پھنسنے سے پاکستان میں انتہا پسندی پھیلی، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ دور میں روایتی میڈیا سے زیادہ بڑا مسئلہ سوشل میڈیا ہے اور اس پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو سزا دینی ہوگی۔

زیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہرکسی کو اپنی رائے دینے کا حق ہے، مکالمےاور مباحثے سے معاملات کا حل نکالا جاتا ہے، کسی پر اپنی رائے مسلط کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کےخلاف بین الاقوامی بیانیےکی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پرفیک اکاوَنٹ کو مانیٹر کر رہے ہیں اور انتہا پسندی کو پروموٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوَن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو نفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی لیکن دوسروں کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *