چور اور ڈاکوؤں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا

نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھل ایکسپریس کا افتتاح کر دیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے روز ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان کے مسافروں کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی

تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی چلا کرے گی.راولپنڈی سے ملتان کے سفر کا دورانیہ 11 گھنٹے میں طے ہوگا. 20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا جہاں جہاں غریب بستی ہے وہاں پٹڑی لے کر جاؤں گا. 750 زائد گنجائش والی تھل ایکسپریس میں 10 بوگیاں ہیں.ریلوے عوام کی ہے ہم پر آرام حرام ہے. کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کا معاملہ رواں ماہ حل کرنے کی کوشش ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک سال میں 10 ارب روپے کما کر دکھائیں گے اور آئندہ ماہ 2 وی وی آئی پی ٹرینیں چلائیں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم نے کام شروع کردیا ہے جس سے معلوم کیا جاسکے گا ٹرین کس مقام پر موجود ہے اور منزل پر کب تک پہنچے گی۔

انہوں نے کہا چور اور ڈاکوؤں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا شریف برادران ڈان بنے ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا۔ سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری ہوگی عمران خان نے ملک کے لیے سعودی ولی عہد سے ذاتی تعلقات بنائے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے کمیشن کھانے کیلئے ایک ایک ارب روپے کی ایسی مشینیں خریدیں جو بے کار پڑی ہیں۔ اوکاڑہ اور نارووال جیسے اسٹیشنوں پر غیر ضروری طور پر 40 اور 50 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ ماضی میں 6 لاکھ روپے آمدن والے اسٹیشن پر 20 کروڑ روپے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان کیلئے چلائی گئی ہے جو مظفر گڑھ، بھکر، دریا خان میانوالی اور داودخیل سے گزرے گی۔ نئی ٹرین ملتان اسٹیشن سے راولپنڈی کیلئے صبح 7 بجے روانہ ہوگی جب کہ راولپنڈی سے ملتان کیلئے بھی صبح 7 بجے چلائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *