اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب نے گرفتار کر لیا

نیوزڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔چیئرمین نیب نے گزشتہ روز وارنٹ جاری کیے تھے۔ انہیں 24 گھنٹوں میں نیب کراچی منتقل کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے ان پر اڑھائی سال قبل کیس بنائے گئے تھے۔آغا سراج درانی پر سرکاری فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کا شمار آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ، نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کر کے روانہ ہو چکی ہے، انہیں احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لیا جائے گا۔نیب راولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نیب کراچی کی ٹیم کی معاونت کی۔گرفتاری کے بعد آغا سراج درانی کو نیب راولپنڈی بیورو منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کی فیمیلی کے 11 افراد کےنام پر اثاثے بنائے گئے اور وہ نیب کو اثاثوں کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ نیب کراچی نےآغاسراج کوکئی مرتبہ طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد نیب ٹیم نےآغاسراج درانی کی گرفتاری کیلئےچیئرمین نیب سے ہدایت لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *