بھارت نے ترجمان پاک فوج کی براہ راست پریس کانفرنس نشر کرنے پر 13 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر دئیے

نیوزڈیسک

بھارت میں مودی حکومت پاکستان کی مخالفت میں آپے سے باہر ہو گئی، حکومت کی جانب سے ان تیرہ ٹی وی چینلز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے جنھوں نے ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس دکھائی۔ 13 بھارتی ٹی وی چینلز کا پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس دکھانا بڑی غلطی قرار دیا گیا، میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس دکھانے پر 13 بھارتی چینلز سے جواب طلب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ 22 فروری کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ بھارت پاک فوج کو کوئی بھی سرپرائز نہیں دے سکتا، سرپرائز پاکستان دے گا، ہم تیار ہیں، مادرِ وطن کا دفاع اپنے خون سے کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 14 فروری کو پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، اکثر ہوتا ہے کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو فوری بغیر سوچے، بغیر سمجھے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا دیا جاتا ہے، لیکن پاکستان نے اس مرتبہ جواب دینے میں تھوڑا وقت لیا، اس کی بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کرنا تھا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان نے جواب دیا۔

بھارتی صحافیوں کے مطابق وزارت اطلاعات کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نشر کی گئی۔بھارتی وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس بھارتی مفاد کے خلاف ہے اس لیے اسے دکھانا ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *