گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا

نیوزڈیسک

پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر  ابھی نندن کو براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔پاکستان نے دو روز قبل  حراست میں لیے جانے والے  پائلٹ ابھی نندن کو  جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے ساتھ پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ابھی نندن کو عزت و احترام کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھارت بھیجا گیا۔

ابھی نندن کی حوالگی کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نےبھارتی پائلٹ ونگ کمانڈرابھی نندن کوبھارت کےحوالےکر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق ابھی نندن مگ21طیارہ آزادکشمیرمیں تباہ ہونےکےبعدپاکستان کی قیدمیں تھا، پاکستان نےونگ کمانڈر کو عالمی قوانین کے تحت عزت سےقیدمیں رکھا۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےامن کےتحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاتھا۔ذرائع کے مطابق ابھی نندن کو بھارت کےحوالے کرتے وقت پاکستان نے میڈیکل سرٹیفکیٹ دیا۔بھارتی حکام ابھی نندن کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کرائیں گے، بھارتی پائلٹ کےپیشاب اور خون کےنمونے لیےجائیں گے۔

اس کے بعد اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے گی۔بعدازاں ونگ کمانڈر سے بھارتی فضائیہ کے حکام باز پرس کریں گے۔راونگی سے قبل بھارتی پائلٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی میڈیا چھوٹی سی چیز کو مرچ لگا کر پیش کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا اسی دوران پاکستان ایئر فورس نے میرا طیارہ گرادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا جہاز چھوڑنا پڑا جو ٹوٹ گیا تھا، طیارہ ہٹ ہوا تو میں نےخود کوطیارے سے باہر نکالا، میں نے اپنی پستول گرائی اور بھاگنا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ جب میرا پیراشوٹ کھلا نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی،لوگ بہت زیادہ تھے، بچاوَ کا ایک ہی راستہ تھا، پستول گرائی اور بھاگنا شروع کردیا۔واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *