بلاول،نوازشریف ملاقات:ملکی سیاست میں بھونچال برپا ‎

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات جاری۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے بلاول بھٹو، نواز شریف کی عیادت ہی نہیں بلکہ سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا مقصد پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہے اس دوران نوازشریف کی صحت کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی ملکی معاشی صورتحال سمیت امور پر گفتگو ہو گی۔ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

بدلتے سیاسی حالات میں آج دو بڑوں کی بڑی ملاقات ہو رہی ہے۔ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے بڑوں کی بڑی ملاقات نے ملکی سیاست میں بھونچال برپا کر رکھا ہے۔

حزب اختلاف کی نئی صف بندی ملکی سیاست میں کیا رنگ لائے گی۔ کیا اپوزیشن حکومت کوواقعی ٹف ٹائم دے سکے گی؟ آنے والے دن اس حوالے سے اہم ہوں گے۔ دوسری طرف بلاول بھٹو نے لاہور میں اپنے قیام کے دوران اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے کشیدگی اور حکومتی رویے پر متفقہ حکمت عملی کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی غور کیا گیا

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومتی روئیے کے خلاف اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا ہے نوازشریف سے ملاقات میں اس سلسلے میں پیشرفت بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *