افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،8 پاکستانی شہید

نیوز ڈیسک

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں افغان فورسز کی فائرنگ سے 8 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان اسپیشل فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپے تحصیل برمل رخہ کے علاقے میں کابل خیل قوم کے گھروں پر مارے گئے۔

چھاپوں کے دوران آٹھ افراد کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان کے صوبے صوبے پکتیکا میں 8 بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔افغان سپیشل فورس نے خواتین کے سامنے لوگوں کو قتل کیا۔

افغان فورسز نے گھروں کی چادر اور چاردیواری کا بھی خیال نہیں رکھا۔مرنے والوں کا تعلق شمالی وزیرستان کے ملک شاہی کابل خیل قوم سے ہے۔ قتل کیے گئے افراد مزدوری کے بعد کراچی سے کچھ دن قبل لوٹے تھے۔

-مرنے والوں میں چار بھائی بھی شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *