پاکستان سے دوستانہ تعلقات کو مزید مظبوط کرنا چاہتے ہیں، جرمن وزیر خارجہ

نیوز ڈیسک

جرمن سفیر ہائیکو ماس نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے اور ہر ممکن سہولت فراہم کررہا ہے۔

کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ کئی معاملات پربات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سےمختلف شعبوں میں تعاون  بڑھانے کیلیے اقدامات  کریں گے کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری  کے بہترین مواقع ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پاکستان کے داتھ دوستانہ تعلقات مزید مظبوط ہوں تا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کا سفر جاری رہے ۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے، اس میں اہم کردار طالبان اور افغان حکومت کا ہے جنہوں نے مستقبل میں ہمیشہ ساتھ رہنا ہے، دیرپا امن کیلئے افغانوں میں بات چیت ہونا ضروری ہے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے، خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ  خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلیٹ کو انڈیا کے حوالے کیا۔جرمن وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *