سابق ایم این اے جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پیپرز میں فیل

نیوز ڈیسک

اسمبلی میں قانون سازی کرنے والا قانون کے امتحان میں فیل ہو گیا ۔عوامی راج پارٹی کے  چئیر مین  اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے امتحان میں فیل ہوگئے ہیں۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی طرف سے ایل ایل بی سال اول کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

سابق قانون ساز جمشید دستی سال اول میں قانون کے تمام پرچوں میں فیل قرار پائے ہیں۔جمشید دستی ون سیون ڈبل فور رول نمبر کے ذریعے امتحانات میں شریک ہوئے تھے، ایل ایل بی پارٹ ون کے سات میں سے ایک بھی پیپر کلیئر نہیں کر سکے، جمشید دستی نے ملتان لاء کالج میں داخلہ لیا تھا۔دس سال تک رکن قومی اسمبلی رہنے والے جمشید دستی ولد سلطان محمود نے گزشتہ سال رول نمبر 1744 کے ساتھ گورنمنٹ سائنس کالج میں ایل ایل بی سال اول کے امتحانات دئیے تھے۔

جمشید دستی سیاست دان ہیں اور ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے ہے۔ ان کی وجہ شہرت عوامی سیاست ، اپنے علاقے کے روایتی جاگیردار سیاستدانوں کے خلاف آواز بلند کرنا اور ’جعلی ڈگری‘ بھی رہی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *