پاکستان خطے میں مسائل کا حل چاہتا ہے

نیوز ڈیسک

پاکستان خطے میں کشمیر سمیت تمام مسائل کا منصفانہ حل چاہتا ہے ۔پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے جرمنی کے وزیر خارجہ  ہائیکوماس سے وزیر اعظم ہائوس میں گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جرمنی کے ساتھ بہتر تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے، پاک، جرمنی تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار میں جڑے ہوئے ہیں، وزیر اعظم نے حالیہ امیگریشن بحران سے نمٹنے پر جرمن چانسلر انجیلامرکل کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے جرمن وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔ ملاقات میں پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔خطے میں امن وامان کی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن سفیر نے وزیراعظم کو جرمن چانسلر کی جانب سے دورہ جرمنی کی دعوت دی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *