پاک فضائیہ کا اعزاز:جے ایف 17 تھنڈر سے میزائل کا کامیاب تجربہ‎

نیوز ڈیسک

پاک فضائیہ کا ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے دور تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

اسمارٹ ویپن جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے فائر کیا گیا جے ایف 17 تھنڈر کو دن کے ساتھ رات میں بھی طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔

یہ تجربہ قابل فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قابل ٹیم نے جے ایف 17 تھنڈر کو اس جدید میزائل سے لیس کیا.
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔

ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایئر چیف مارشل مجاید انور نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے دشمن نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *