ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نااہل قرار، الیکش کمیشن

نیوز ڈیسک

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔فیصلے کے مطابق ارشد وہرہ ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر نااہل ہوئے ہیں۔

ارشد وہرہ اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ، تاہم وہ ڈپٹی میئر ایم کیو ایم کے بلدیا تی نمائندگان کے ووٹوں سے منتخب ہوئے تھے۔

ارشد وہرہ کی نااہلی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان نے دائر کی تھی۔ جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ارشد وہرہ ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیرمین منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی-

پارٹی بدلنے پر نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  فیصلے پر وکلا سے مشاورت کے بعد اسے چیلنج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *