چین نےکالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد رکوادی‎

نیوز ڈیسک

مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل میں گزشتہ روزاہم اجلاس شیڈول تھا لیکن چین نے مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد رکوا دی ہے۔ فرانس, برطانیہ اور امریکہ نے مولانا مسعود اظہر کیخلاف قرارداد پیش کی تھی۔چین اس سے قبل بھی تین بار مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش ناکام بنا چکا ہے۔

اس سے قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا کہ چین نے ہر بار سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور چین متعلقہ پارٹیوں کے ساتھ مل کر ذمہ دار کردار ادا کرے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق چین اپنا موقف کئی بار دے چکا ہے۔ دیرپا نتائج کے لیے ذمہ دار اور سنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔چین نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ قرارداد پرفریقین سے رابطے میں رہے ہیں اور ہمیشہ مناسب موقف اپنایا ہے۔

قرارداد منظور نہ ہونے پربھارت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب جیش محمد کے رہنما کے خلاف ایکشن میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

وآضح رہے کہ چین نے مسعود اظہر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر تکنیکی اعتراض اٹھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *