پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ کا شاندار مظاہرہ

نیوز ڈیسک

پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن وے موٹر وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

طیاروں نے موٹروے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹروے پر ہی ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، لڑاکا طیاروں نے موٹروے، ہائی وے پر لینڈنگ کی، طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا، طیاروں کو موٹر وے پر ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات، مراد سعیدکے علاوہ سینئر ملٹری افسران اور اعلٰی سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس سے پہلے پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل دن اور رات میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس مشق کے دوران اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے ایم ون برہان سے صوابی جب کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹروے ایم ٹو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک بند تھی ۔عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ موٹر بند رہے گی 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *