پاکستان کا ایٹمی پروگرام امریکہ کے لیے خطرے کا باعث ہے ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

نیوز ڈیسک

امریکہ کی پاکستان بارے مخاصمت کھل کر سامنے ا گئی ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اتوار کو ایک انٹرویو میں امریکی سلامتی کو درپیش پانچ بڑے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے غلط ہاتھوں میں لگ جانے کا خدشہ ان میں سے ایک ہے۔

ہم نے پاکستان کے خلاف جو ایکشن لیے ہیں وہ ہم سے پہلے کسی حکومت نے نہیں لیے۔ ہم نے گیارہ ستمبر کے حملوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہم نے پاکستان پر اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنے کے لیے زور ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو وہ بہت سنجیدہ لیتے ہیں کیونکہ انہوں نے خود اپنے دوستوں کو اس لڑائی میں کھویا ہے۔ ان کی حکومت افغانستان میں ایک حتمی حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

افغانستان کے بارے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ  وہ افغانستان میں سیاسی اتفاق رائے کے لیے کام کر رہے ہیں۔آئی ایس آئی کے مرحوم سربراہ جنرل (ر) حمید گل کئی سال پہلے کہا کرتے تھے کہ امریکہ سمیت دیگر عالمی قوتوں کے لیے ایران بہانہ، افغانستان نشانہ اور پاکستان ٹھکانہ ہے۔

وہ اس ضمن میں تسلسل کے ساتھ پاکستانی اداروں، حکام اور لوگوں کو بتاتے تھے کہ انہیں بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت اغیار کی نگاہ میں کھٹکتی بہت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *