ملائشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

نیوز ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔

معزز مہمان اپنے تین روزہ دورے کے دوران یوم پاکستان کے حوالے سے 23 مارچ کو منعقد ہونے والی پریڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔س دوران وہ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ملائشین وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد اہم کاروباری شخصیات پاکستان آئیں گی۔ مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں ۔پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اوردفاعی امور کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ممکن ہے۔

ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، عمران خان نے اپنے دورہ ملیشیا میں انہیں پاکستان آنے کی خصوصی دعوت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *